ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کی جیت کے بعد یہودی آباد کاری کا پہلا اسرائیلی منصوبہ

ٹرمپ کی جیت کے بعد یہودی آباد کاری کا پہلا اسرائیلی منصوبہ

Fri, 25 Nov 2016 11:17:41    S.O. News Service

بیت المقدس،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک غیر سرکاری اسرائیلی تنظیم ’’عیر عامیم‘‘کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادی کاری کے سلسلے میں 500نئے یونٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کو دوبارہ متعارف کرایا ہے۔ یہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد یہودی بستیوں کی تعمیر کا پہلا منصوبہ ہے۔تنظیم نے بتایا کہ مذکورہ نئے یونٹ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں رمات شلومو کی بستی میں تعمیر کیے جائیں گے جہاں سخت گیر یہودی سکونت پذیر ہیں۔امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا عہد کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق وہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کے لیے کوشاں ہیں۔اسرائیلی ذمے داران نے نومنتخب امریکی صدر کو اسرائیل دوست قرار دیا ہے۔


Share: